اردو

urdu

ETV Bharat / state

Municipal Elections in West Bengal: کیا کہتے ہیں وارڈ نمبر-4 کے ووٹرز اپنے امیدوار کے بارے میں - ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کی عوام کی رائے

ای ٹی وی بھارت نے وارڈ نمبر 4 کے دورے پر عام لوگوں سے بات چیت Public Opinion کرتے ہوئے 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات Municipal Elections سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی۔

Municipal Elections in West Bengal: کیا کہتے ہیں وارڈ نمبر 4 کے ووٹرز اپنے امیدوار کے بارے میں
Municipal Elections in West Bengal: کیا کہتے ہیں وارڈ نمبر 4 کے ووٹرز اپنے امیدوار کے بارے میں

By

Published : Feb 13, 2022, 4:59 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی Titagarh Municipality کے دیگر وارڈوں کی طرح وارڈ نمبر 4 میں بھی سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہو چکی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے وارڈ نمبر 4 کے دورے پر عام لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی۔ Municipal Elections in West Bengal

Municipal Elections in West Bengal: کیا کہتے ہیں وارڈ نمبر 4 کے ووٹرز اپنے امیدوار کے بارے میں

وارڈ نمبر 4 میں رہنے والے ووٹرز نے کہا کہ میونسپلٹی انتخابات میں علاقے کے عوامی نمائندے کو منتخب کیا جاتا ہے اور اسی شخص کا انتخاب کیا جاتا ہے جو عام لوگوں کے بالکل قریب ہوتے ہیں۔ ان کے مسائل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاض الدین عرف ارمان منڈل ان کی پہلی پسند ہیں، وہ ہمیشہ عام لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ Municipal Elections in West Bengal

ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک سماجی کارکن ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران مہینوں تک عام لوگوں کے لئے راشن کا انتظام کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے لیکن انہوں نے کیا۔

عام لوگوں کے مطابق وہ غریب کی بیٹی کی شادی میں مدد کرتے ہیں، بچے کی تعلیم میں مدد کرتے ہیں۔ ہم لوگ انہیں ہی ووٹ دیں گے۔ وہیں مقامی خواتین نے کہا کہ ارمان منڈل کو ہی ووٹ دیں گے کیونکہ وہ ہر وقت لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کھڑے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Municipal Elections میونسپلٹی انتخابات میں اقلیتی طبقے کے ووٹ بینک پر نظریں

انہوں نے کہا کہ لکشمی بھنڈار، روپا شری، کنیا شری اور آئکیا شری جیسے ترقیاتی منصوبوں سے عام لوگوں بالخصوص خواتین کو بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے، اس لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار ریاض الدین کو ووٹ دیں گے۔ Municipal Elections in West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details