اردو

urdu

By

Published : Nov 30, 2021, 4:03 PM IST

ETV Bharat / state

KMC Polls in Khidirpur: مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ خضرپور کے ووٹرز سے خصوصی بات چیت

جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی تجارتی بندرگاہ port area علاقہ خضرپور KMC Polls in Khidirpur کے باشندوں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات kolkata Municipal Corporation Election سے متعلق معلومات حاصل کی۔

public-opinion-on-kolkata-municipal-corporation-election
مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ خضرپور کے ووٹرز سے خصوصی بات چیت

مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات KMC Polls in Khidirpurکی تاریخوں کے اعلان کے بعد اس کے اطراف کے اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو
اسی درمیان تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن kolkata Municipal Corporation Election کے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔اسمبلی انتخابات 2021 میں نمایاں کامیابی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کولکاتا میونسپل کارپوریشن پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ریاست کی اہم حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی، کانگریس اور سی پی ایم بھی کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہیں۔جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی تجارتی بندرگاہ علاقہ خضرپور کے باشندوں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election سے متعلق باتیں کی۔ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خضرپور کے باشندوں نے کہا کہ وہ وارڈ کاونسلر پیارے لال کے کاموں سے پوری طرح مطمئن ہیں اور مستقبل میں بھی انہیں ہی کاونسلر کے رول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔


باشندوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی طرح کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات KMC Polls in Khidirpur میں بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی کامیابی کے سو فیصد امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں خاص طور پر کورونا وائرس کے منحوس دور کے دوران کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے عوامی مسائل کے حل کے لیے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں عوامی نمائندگی کی بات ہے تو وارڈ نمبر 79 کے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور کاونسلر پیارے لال مقامی باشندوں کی پہلی پسند ہیں۔ وہ گزشتہ 45 برسوں سے کاونسلر ہیں اس سے ان کے وسیع تجربے کا پتہ چلتا ہے۔

مزیدی پڑھیں:

واضح رہے کہ وارڈ نمبر 79 کے کونسلر پیارے کانگریس کے دور اور اس کے وزیراعلیٰ سدرھارتھ رائے (سابق وزیراعلیٰ مغربی بنگال) کے زمانے میں پہلی مرتبہ کاونسلر بنے۔ اس کے بعد انہوں نے لیفٹ فرنٹ کا دور دیکھا اور اس وقت بھی عوام کی قیادت کی اور ترنمول کانگریس کے دور میں بھی کونسلر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details