مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما پر مسجد کی زمین پر مبینہ قبضہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کر دی.
ہوڑہ ضلع کے ڈومجور کے سول گڑھ علاقے میں واقع مسجد کمیٹی کی زمین کو مبینہ طور پر فروخت کرنے کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد مقامی باشندے مشتعل ہوگئے.
مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور مسجد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے مکان پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کی. مشتمل ہجوم نے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا. علاقے میں پولیس اہلکاروں اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے.
پولیس نے کہا کہ داود صدیقی مسجد کمیٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور پنچایت پردھان بھی رہ چکے ہیں. ان پر مسجد کمیٹی کی زمین مبینہ طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے.
پولیس نے مزید کہا کہ سابق جنرل سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. اس معاملے میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش ہے. ان کی بھی گرفتاری جلد ہو سکتی ہے.
Protest Against the Sale of Mosque Land in Howrah: مسجد کی زمین کو فروخت کرنے کے خلاف احتجاج اور ناکہ بندی
مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ ڈومجور میں مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے سابق رہنما، پنچایت پردھان اور مسجد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے خلاف مسجد کی زمین کو مبینہ فروخت کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کر دی. Protest Against the Sale of Mosque Land in Howrah
مسجد کی زمین کو فروخت کرنے کے خلاف احتجاج اور ناکہ بندی
یہ بھی پڑھیں:
دوسری طرف مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ داود صدیقی مسجد کی زمین کو چند مہینہ پہلے ہی فروخت کر چکے تھے. گزشتہ روز معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کے لئے ان سے ملاقات کرنے کے لئے ان کے گھر گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے.