کولکاتا:مظاہرین میں سے ایک نے کہا کہ ہماری تحریک 18 ماہ سے جاری ہے۔ کونسل کے صدر گوتم پال ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں ۔ہم بار بار ایک دفتر سے دوسرے دفتر جارہے ہیں مگر ہماری بات سنی نہیں جارہی ہے۔کل 16ہزار امیدوار ہیں جو بھٹک رہے ہیں۔نااہل امیدواروں کو نوکریا ں دی گئیں اور کامیاب امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا ۔ جب میں اہل ہوں تو مجھے نوکری کیوں نہیں مل سکتی؟۔Protest Of Primary Job Aspirants At Salt Lake In Kolkata
علی پور دوار سے تعلق رکھنے والی پرمیتا نامی نوکری کی تلاش میں دھوپ میں بیٹھنےسے بے ہوش ہو گئی ہیں۔ پولیس نے مینا کو فوری اسپتال پہنچایا ۔ اس کے علاوہ پولیس نے روڈ بلاک کر دیاہے تاکہ کوئی بھی اے پی سی بلڈنگ کی طرف نہ جا سکے۔
اس کے ساتھ ہی پولیس نے مظاہرین کو بار بار سڑک خالی کرنے کی اپیل کرتی رہی ۔اس درمیان ایک مشتعل مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری بات نہیں سنی تو ہم ایک بڑی تحریک چلائیں گے۔ حکومت موت مارچ کو دیکھے گی۔ وزیراعلیٰ یا تو ہمیں نوکریاں دیںیا ہمیں اپنی مرضی سے مرنے دیں۔