مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے صدر شاداب خان نے کہا کہ یوگی حکومت کی جانب سے ہماری رہنما کو گرفتار کیا گیا ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
کولکاتا: پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر احتجاج - مغربی بنگال
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو اترپردیش پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر کولکاتا یوتھ کانگریس نے احتجاج کیا۔
پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر احتجاج
انہوں نے کہا کہ جب تک ان کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حرکت کے خلاف مودی اور یوگی حکومت کو معافی مانگنی ہوں گی۔نہیں تو ہم بڑے پیمانے پر تحریک چلائے گے۔اور بنگال کے کانگریس کارکنان تمام اضلاع میں احتجاج کریں گے۔