ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع محمڈن اسپورٹنگ کلب کی موجودہ انتطامیہ کے خلاف کلب کے حامیوں نے ریڈ روڈ کلب ٹینٹ کے سامنے انتظامیہ پر بدعنوانی اور کلب کے ایک گروہ کو کلب میں داخل ہونے سے روکنے کے خلاف احتجاج کیا۔
کلب کے سابق جنرل سیکریٹری وسیم اکرم کی قیادت میں بڑی تعداد میں کلب کے حامیوں نے احتجاج کیا اور موجودہ انتطامیہ سے استعفی کا مطالبہ کیا۔
کولکاتا: محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کے خلاف احتجاج کولکاتا کے ملی اداروں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ کلب گذشتہ کئی ماہ سے لگاتار تنازعات کا شکار ہے۔کبھی کلب کے موجودہ انتظامیہ پر بد عنوانی، برسوں سے کلب میں انتخابات نہ کرانے کے معاملہ کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں کلب کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم نے معاملہ دائر کیا ہے۔
کلب کے سابق جنرل سیکریٹری وسیم اکرم نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'لیگ شروع ہونے والا ہے اور ایسے میں کلب کے کھلاڑی مشق کرتے ہیں اور روایت رہی ہے کہ مشق دیکھنے کے لئے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔
کولکاتا: محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ کے خلاف احتجاج چند روز بھی قبل مشق دیکھنے کے لئے خافی تعداد میں لوگ پہنچے ہوئے تھے لیکن کلب کی موجودہ انتطامیہ نے متعدد ارکان کو کلب کے میدان میں داخل ہونے سے روک دیا ان کو گھنٹوں باہر انتظار کرایا گیا۔ یہاں تک کافی دیر انتظار کرنے کے بعد وہ لوگ گھر واپس چلے گئے۔ان میں کئی بزرگ تھے کلب کے اندر ان کو نماز پڑھنے اور پینے کا پانی بھی نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرپنچ ایسوسی ایشن کا مطالبہ، ڈھوکوں میں جانے والے تمام لوگوں کا سروے یکساں ہو
شیخ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ 'چونکہ کلب میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں ہم نے پینل دیا ہے اس میرے حامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔کلب کوئی پرائویٹ لیمیٹید نہیں ہے یہاں سب کو ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے ہم اس طرح کا سلوک برداشت نہیں کریں گے۔'
کلب میں بدعنوانی بھی ہوئی جس کے خلاف عدالت میں معاملہ چل رہا ہے۔کلب کے موجودہ انتظامیہ کی طرف سے ان ارکان کو پریشان کیا جا رہا ہے جو میرے حامی ہیں۔اگر ایسا چلتا رہا تو ہم اسکے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ہم نے کلب کے صدر کو ایک میمورنڈم بھی دی ہے۔