اردو

urdu

ETV Bharat / state

منافع بخش سرکاری اداروں کی نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ تھانہ علاقے میں یوتھ کانگریس کے حامیوں نے مرکزی حکومت کے (national monetization policy) منافع بخش سرکاری اداروں کو نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور وزیر خزانہ کا پتلا نذر آتش کیا۔

Protest against privatization decision
نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 26, 2021, 9:53 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے (national monetization policy)ملک کے تمام منافع بخش سرکاری اداروں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو

یوتھ کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے مرکزی حکومت کے نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جلوس کا اہتمام کیا۔ یہ جلوس براہمستان سے ہوتے ہوئے ٹیٹاگڑھ بازار سے گزر کر تھانے کے سامنے پہنچا۔

نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج

یوتھ کانگریس کے سینکڑوں حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور وزیر خزانہ کا پتلا نذر آتش کیا۔

نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج

یوتھ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کے تمام منافع بخش اداروں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس سے ملک کو زبردست نقصان ہوگا۔

نجی کاری کے فیصلے کے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیں:دوارے سرکار اسکیم سے ایک کروڑ افراد کے جڑنے پر ممتا کا اظہار خوشی



انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے فیصلے سے چند مخصوص نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو گا۔

ٹیٹاگڑھ یوتھ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک فیصلے کے سبب ہزاروں لوگوں کی نوکری چلی جائے گی. اس کی ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے تمام اہم علاقوں میں مرکزی حکومت کے منافع بخش اداروں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details