اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ریلوے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری - مختلف اضلاع میں ریلوے کے خلاف احتجاج

محدود لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے اعلان کے باوجود ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں ریلوے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلوے کے خلاف احتجاج
ریلوے کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 2, 2020, 9:58 PM IST

ریلوے کے خلاف احتجاج

ریاست مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ہوڑہ اسٹیشن پر عام مسافرین اور ریلوے پولیس کے درمیان اسپیشل اسٹاف ٹرین میں سوار ہونے کو لے کر جھڑپ ہوئی ہے.

گزشتہ سنچیر کی طرح آج شام بھی عام مسافر اسپیشل اسٹاف ٹرین میں سوار ہونے کے لئے اسٹیشن پر پہنچے.

ریلوے پولیس اور مسافروں کے درمیان جھڑپ ہوئی لیکن جلد ہی حالات پر قابو پا لیا گیا۔

مسافرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کا ریلوے ملازمین کے لئے اسپیشل اسٹاف ٹرین چلانے کا فیصلہ عام لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین سب کے لئے ہوتی ہے لیکن ریلوے نے صرف سرکاری ملازمین تک محدود کر دیا ہے.

دوسری جانب بیدیاباٹی, گھشی پاڑہ علاقے میں عام لوگوں نے ریل خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سنیچر کو اسیشپل اسٹاف ٹرین پر سوار ہونے کو لے کر مسافرین اور ریلوے پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details