مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں طالب علم انیس خان کے قتل Anis Khan murder case کے خلاف آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے جم کر احتجاج کیا۔
احتجاج میں شامل طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ایک جانب جہاں وزیر اعلٰی ممتا بنرجی مسلمانوں کے تحفظ کی بات کرتی ہیں وہیں دوسری جانب مسلم طلبہ کا اس طرح سے قتل کیا جاتا ہے، لیکن مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔
Protest against Mamata Banerjee in AMU: ممتا بنرجی کے خلاف اے ایم یو میں طلبہ کا احتجاج - Anis Khan murder case
انیس خان قتل معاملے میں آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے ممتا بنرجی کے خلاف احتجاج Protest against Mamata Banerjee in AMU کیا اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔
ممتا بنرجی کے خلاف اے ایم یو میں طلبہ کا احتجاج
ابو سید نے مزید کہا کہ ایک طرف ممتا بنرجی اپنے آپ کو سیکولر کہتیں ہیں تو دوسری طرف جب مسلمان انیس خان کے قتل کے خلاف احتجاج Protest against Mamata Banerjee in AMU کرتے ہیں تو ان پر لاٹھی چارج کراتی ہیں۔ اگر مسلمان آپ کو اقتدار میں بٹھا سکتا ہے تو مسلمان اقتدار سے ہٹا بھی سکتا ہے۔