کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تلجلہ تھانہ علاقے میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کو لے کراحتجاج کے دوران مقامی باشندوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کی بھی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق بندل گیٹ علاقے میں واقع فلیٹ سے پولیس نے چھ سال کی ایک بچی کی لاش برآمد کی۔ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آنے کے بعد مقامی باشندوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر تھانہ کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں متعدد افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔