مغربی بنگال میں زرعی قوانین، بجلی بل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کے سامنے آر ایس پی کے حامیوں نے شکرالدین ملا کی قیادت میں متعدد مطالبے کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف اختجاج کیا۔
آر ایس پی کے حامیوں نے شکرالدین ملا کی قیادت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اختجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔
آر ایس پی کے ریاستی رہنما شکرالدین ملا نے کہاکہ زرعی قوانین کو زبردستی لاکر کسانوں کے ساتھ عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ ایک طرف کسانوں کو معاوضہ دینے اعلان کیا جاتا ہے تو دوسری طرف زرعی قوانین کے ذریعے (کسانوں) کے دائرہ اختیار محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'
آر ایس پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اب تک جتنے کسانوں نے خودکشی کی ہے ان کے اہل خانوں کو معاوضہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔'
- مزید پڑھیں:لوک سبھا: ہنگامہ آرائی کے دوران تین بل منظور