اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Derogatory Remarks in Kolkata: کولکاتا کے متعدد علاقوں میں نوپور شرما خلاف احتجاج

کولکاتا کے مختلف علاقوں میں آج بعد نماز جمعہ نبی کریمﷺ کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے سابق قومی ترجمان نوپور شرما اور رہننا نوین جندل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ Protest Against BJP Leaders at Park Circus in Kolkata

کولکاتا کے متعدد علاقوں میں نوپور شرما خلاف احتجاج
کولکاتا کے متعدد علاقوں میں نوپور شرما خلاف احتجاج

By

Published : Jun 10, 2022, 10:03 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 9:58 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے مختلف علاقوں میں آج بعد نماز جمعہ نبی کریمﷺ کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے سابق قومی ترجمان نوپور شرما اور رہمنا نوین جندل کے خلاف جم کر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے مرکزی کولکاتا کے کئی سڑکوں کو گھنٹوں تک جام کردیا، جس میں پارکس سرکس، خضرپور، رپن اسٹریٹ، رفیع احمد قدوائی روڈ، مٹیابرج وغیر علاقے شامل ہیں۔ Protest Against BJP Leaders at Park Circus in Kolkata

ویڈیو

اس دوران احتجاجیوں نے حکومت ہند سے بی جے پی کی رہنما نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں بڑی تعداد میں علماء دین بھی شامل تھے۔ علما نے نوپور شرما کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو بھارت میں رہنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ علما نے لوگوں سے پر امن احتجاج کرنے کی اپیل کی ساتھ ہی کہا کہ پغمبر اسلام حضرت محمدﷺنے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے، لہذا ہم بھی امن قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ہمارا مقصد صرف احتجاج کرنا تھا۔

ویڈیو

وہیں جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا احتجاج کے دوران مجلس علماء اسلام کے سربراہ مولانا محمد اکبر حسین رضوی نے کہا کہ 'مغربی بنگال حکومت اور کولکاتا پولیس کی ہدایت کے مدنظر پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا. ہماری ریلی کا مقصد رسول اللہ کی شان نازیبا تبصرہ کرنے والے نوپور شرما اور نوین جندال کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ ہے۔ Protest Against BJP Leaders at Park Circus in Kolkata

ویڈیو
مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو اس سلسلے میں عرضداشت پیش کی گئی ہے تاکہ ہمارے مطالبات وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور مرکزی حکومت تک پہنچایا جاسکے۔ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

Last Updated : Jun 11, 2022, 9:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details