کولکاتا: بھارت میں علماء و سماجی کارکنان کی گرفتاری اور آسام میں گزشتہ دنوں مسلمانوں کے ساتھ ہوئے ظلم و زیادتی کے خلاف کولکاتا میں مختلف ملی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا۔
جلسہ میں شامل مختلف ملی و سماجی تنظیموں کے سربراہان نے کہا کہ 'ملک میں حکومت پر نکتہ چینی کرنے والے اور ایک خاص مذہب کے لوگوں پر اپنے سیاسی مفاد کے لئے ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔ اس کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی اور آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر تحریک چلایا جائے گا'۔
وہیں معروف سماجی کارکن اور بندی مکتی کمیٹی کے ریاستی صدر چھوٹن داس نے کہا کہ آسام میں برسوں سے رہنے والے غریب نادار لوگوں پر جس طرح سے انخلاء کے نام پر گولیاں ماری گئیں۔ اور ہلاک ہوئے شخص کی لاش کے ساتھ جس طرح سے بے حرمتی کی گئی ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔