اردو

urdu

ETV Bharat / state

امفان طوفان: وزیر اعظم مودی آج بنگال کا دورہ کریں گے - امفان طوفان سے 72 موت

وزیر اعظم نریندر مودی مغربی بنگال میں امفان طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس کے لیے وہ آج ہی بنگال جائیں گے۔

امفان طوفان: وزیر اعظم مودی آج بنگال کا دورہ کریں گے
امفان طوفان: وزیر اعظم مودی آج بنگال کا دورہ کریں گے

By

Published : May 22, 2020, 8:34 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی صبح 10.30 بجے کولکاتا ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ بنگال کے دورے پر جائیں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد مودی اور ممتا بنرجی کولکاتا سمیت شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ 'مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم مودی سے ریاست کا دورہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے امفان طوفان کو لے کر این ڈی آر ایف کے ساتھ میٹنگ کی۔ ممتا نے کہا کہ 'میں نے پہلے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی تھی۔'

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بتایا کہ 'ریاست میں طوفان کے نتیجے میں 72 افراد کی موت ہوگئی ہے۔'

وزیراعلیٰ نے طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details