اردو

urdu

ETV Bharat / state

پوش اتسو کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلی مدعو

وشوا بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی ممتابنرجی کو پوش اتسو کے لیے مدعو کیا ہے۔

پوش اتسو کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلی مدعو
پوش اتسو کے لئے وزیراعظم اور وزیراعلی مدعو

By

Published : Dec 12, 2020, 6:15 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے شانتی نیکیتن میں واقع ایشیاء کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک وشوا بھارتی یونیورسٹی واقع ہے۔ نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب رابندر ناتھ ٹائیگور نے شانتی نیکیتن میں کھلے (اوپن )یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ طالبات بند کمروں کے بجائے کھلی فضا اور ترو تازہ ہواؤں میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

وشوا بھارتی یونیورسٹی کی انتظامیہ کمیٹی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی ممتابنرجی کو پوش اتسو کے لیے مدعو کیا۔

اس پریس ریلیز کے ذریعہ اطلاع دے کر انتظامیہ کمیٹی نے کہا کہ سینکڑوں برس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پوش میلے کا اہتمام نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا وائرس کی وبا کا دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب اس بار پوش میلے کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن پوش اتسو منایا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی ممتابنرجی کو پوش اتسو کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی پوش میلے کا ورچوئل افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر وہ ورچوئل خطاب بھی کریں گے۔ دوسری طرف وزیراعلی ممتابنرجی کی پوش اتسو میں شرکت کرنے کی توقع ہے، لیکن ابھی ان کی شرکت یقینی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ترنمول رہنما بی جے پی رہنماؤں پر حملے کروا رہے ہیں'

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کے بیربھوم ضلع کے شانتی نیکیتن میں واقع ایشیاء کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک وشوا بھارتی یونیورسٹی واقع ہے۔نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب رابندر ناتھ ٹائیگور نے شانتی نیکیتن میں کھلے (اوپن )یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ طالبات بند کمروں کے بجائے کھلی فضا اور ترو تازہ ہواؤں کے درمیان تعلیم حاصل کر سکیںْ پہاڑیوں سے گھیرے ہونے کی وجہ سے شانتی نیکیتن میں سرسبز میدان ہے جہاں طالبات کھلے آسان کے نیچے تعلیم حاصل کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details