اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کو ممتا بنرجی سے معافی مانگنی چاہیے: ترنمول کانگریس

وکٹوریہ میموریل میں منعقد تقریب میں وزیرا عظم مودی کی موجودگی میں جے شری رام کے نعرے لگائے جانے پر ترنمول کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بوجھ کر ممتا بنرجی کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی کو ممتا بنرجی سے معافی مانگنی چاہیے: ترنمول کانگریس
وزیر اعظم مودی کو ممتا بنرجی سے معافی مانگنی چاہیے: ترنمول کانگریس

By

Published : Jan 23, 2021, 11:00 PM IST

کلکتہ: نتیاجی کی یوم پیدائیش کے موقع پر وکٹوریہ میموریل میں منعقد تقریب میں وزیرا عظم مودی کی موجودگی میں جے شری رام کے نعرے لگائے جانے پر ترنمول کانگریس نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بوجھ کر ممتا بنرجی کی توہین کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس لئے اس واقعے پر وزیر اعظم مودی کو معافی مانگنی چاہیے۔

ترنمول کانگریس نے وکٹوریہ میموریل کی تقریب کے دوران وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ڈائس پر بلائے جانے کے دوران ’’جے شری رام ‘‘کا نعرہ لگائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کو اس واقعے پر معافی مانگنا چاہئے تھا۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پرسیاست کرنےکی کوشش کی ہے یہ بنگال کی تہذیب و کلچر پر حملہ ہے۔

کنال گھوش نے کہا کہ بی جے پی والے کو اسی لئے باہری کہا جاتا کیوں کہ وہ بنگال کی ثقافت کو نہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نیتا جی کی سالگرہ پر جے شری رام کے نعرے لگائے ہیں وہ نہیں جانتے ہیں کہ آج کا دن جے ہند کا ہے ۔جسے نتیاجی نے لگایا تھا۔ یہ ثقافتی کلچر اور بربریت ہے۔

مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کی تقریر ختم ہونے کے بعد جب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو تقریر کے لئے بلایا گیا تو جے شری رام کے نعرے لگنے لگے۔

اس نعرے کو سننے کے بعد منتظمین خاموش کرنے کی کوشش کی مگر ممتا بنرجی نے ہندی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ کوئی سیاسی جماعت کا جلسہ نہیں ہے۔ بلکہ نیتاجی کی یاد میں حکومت ہند نے پروگرام منعقدکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سرکاری پروگرام کا وقار ہوتا ہے ممتا بنرجی نے کہا کہ کسی کو بلاکر ذلیل کرنا اچھا نہیں ہوتا ہے ۔اس کے بعد ممتا بنرجی بیٹھ گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details