اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن می۵شامل کیا جائے گا '

مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج اعلان کیا کہ جن اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ موجود ہے وہاں پانچویں جماعت کی پڑھائی شروع کر دی جائے گی اور جہاں بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے وہاں کئی مراحل میں یہ کام مکمل کر لیا جائے گا ۔

'پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن می۵شامل کیا جائے گا '

By

Published : Nov 13, 2019, 7:59 PM IST



پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت میں لانے کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے۔ آئندہ تعلیمی سال 2020 سے ہی اس کا نفاذ ہو جائے گا لیکن فی الحال ان اسکولوں میں ہی اس کا اطلاق ہوگا جن کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ جن اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ وہاں اسی سال سے پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت میں لانے دیا جائے گا ۔

محکمہ تعلیم بہت دنوں سے پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت لانے کی کوشش کر رہا تھا۔

پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر کارتک مننا نے کہا کہ فی الحال صرف پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن میں شامل کیا گیا ہے جن اسکولوں کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود وہ بورڈ کو اطلاع کریں گے جس کے بعد ان کو اجازت دی جائے گی ۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت کرنے کی بہت دنوں سے بات ہو رہی تھی۔ پوری ریاست میں 57 ہزار پرائمری اسکول ہیں جن میں دو ہزار پرائمری اسکول ہیں جن میں دو ہزار اسکولوں میں پانچویں جماعت کی پڑھائی ہوتی ہے ۔

باقی اسکولوں میں آہستہ آہستہ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے بعد ان اسکولوں میں بھی پانچویں جماعت کی پڑھائی شروع کر دی جائے گی ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details