پرائمری اساتذہ کی تقرری کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو دو ہفتوں کے اندر 2009 میں تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کی تقرری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ 2009 تحریری اور انٹرویو پاس کرنے والوں کے لئے نہ صرف پینل کا انتظام کرے بلکہ نئی تقرریوں کے لئے جگہ بنائے۔
پرائمری اساتذہ کی جانب سے مقرر وکیل علی حسین عالمگیر نے کہا کہ یہ پورا معاملہ 2009 سے ہی چل رہا ہے۔ اس وقت تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والوں کی اب تک تقرری نہیں کی گئی۔
گزشتہ گیارہ برسوں سے ہزاروں امیدوار اپنی تقرری کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ لیکن حکومت نے اس سمت میں کوئی کوشش ہی نہیں کی۔ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کو لمبے عرصے تک انتظار کرنا پڑا۔