ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں آر ایس ایس کے مبینہ کارکن، اس کی اہلیہ اور بچے کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
آر ایس ایس کے سینیئر رہنما اور وشوہندو پریشد کے کارگزار صدر آلوک کمار نے کہا کہ بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال بہتر نہیں ہے۔ یہاں مخالفین کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔قتل، ریپ اور لوٹ گھسوٹ بھی اسی مقصد سے انجام دی جاتی ہے۔
آلوک کمار نے کہا کہ اس لیے 'میرا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت آئین کے دائرہ میں رہ کر بنگال حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لے اور صدر راج نافذ کرے'۔
انہوں نے کہا کہ بنگال میں کیرالہ سے بھی بدترین صورت حال ہے۔ کیراکہ میں بڑے پیمانے پر آر ایس ایس کارکنان کا قتل کیا گیا ہے۔