اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدر جمہوریہ کا چنی گوسوامی کی موت پر اظہارغم - صدر جمہوریہ کا چنی گوسوامی کی موت پر اظہارغم

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے ہندوستان کے لیجنڈ فٹبالر چنی گوسوامی کی موت پر غم ظاہر کیا ہے۔

صدر جمہوریہ کا چنی گوسوامی کی موت پر اظہارغم
صدر جمہوریہ کا چنی گوسوامی کی موت پر اظہارغم

By

Published : May 1, 2020, 5:03 PM IST

1962 کے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے بھارتی فٹ بال ٹیم کے کپتان گوسوامی کا گزشتپ روز کولکاتا میں انتقال ہو گیا۔وہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے ٹویٹ کر کے کہا کہ چنی گوسوامی کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا۔ ان کے انتقال سے ہندوستانی فٹ بال کے پرستار نے ایک لیجنڈ کھو دیا ہے۔ وہ ایک شاندار کھلاڑی تھے۔انہوں نے گوسوامی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

صدر جمہوریہ کا چنی گوسوامی کی موت پر اظہارغم

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال لیجنڈ چنی گوسوامی کے انتقال کی خبر سے کافی دکھ ہوا۔وہ صحیح معنوں میں ایک اسٹار تھے اور فٹ بال آئکن تھے۔وہ ہندستانی فٹ بال ٹیم کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر پرفل پٹیل نے کہا کہ چنی دا کے انتقال سے دکھی ہوں۔وہ ہندوستان کے بہترین فٹ بالرزمیں سے ایک تھے۔ہندستانی فٹ بال میں ان کی شراکت کو نہیں بھلایا جا سکتا۔چنی دا آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔

فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کشل داس نے کہا کہ چنی دا آپ اپنی کامیابیوں کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔وہ ایک لیجنڈ فٹبالر ہیں اور وہ کئی نسلوں کے لئے تحریک و ترغیب کا وسیلہ ہیں۔

ان کی روح کو شانتی ملے۔ ہندستانی فٹ بال ہمیشہ ان کو 1962 ایشیائی کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے یاد رکھے گا۔ وہ شاندار کھلاڑی تھے اور انہوں نے بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ان کا انتقال ہندستانی فٹ بال کے لئے بڑا نقصان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details