کولکاتا: صدر جمہوریہ پہنچیں وہاں سے وہ کار سے نیتا جی بھون، ایلگین روڈ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے گھر کا دورہ کیا۔ صدر جمہوریہ مرمو نے وہاں نیتا جی کے میموریل ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ جوڑا سانکو میں ٹھاکر باڑی (مہارشی بھون) کا دورہ کیا۔صدر جمہوریہ کا استقبال کرنے کےلئے یاستی وزراء برتیا باسو، ششی پنجا، بیرباہا ہنسدا نے مہرشی بھون میں موجود تھے۔ گورنر سی وی آنند بوس بھی وہاں موجود تھے۔ صدر جمہوریہ کو رابندر بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نرملیا نارائن چکرورتی نے مہارشی بھون کے علاقہ کا دورہ کیا ۔ صدر جمہوریہ رابندر ناتھ ٹیگور کے پیدائشی کمرے میں گئے۔ پھر رابندر ناتھ کے ڈائنگ روم میں گئیں۔ پھر اسے بیچترا کے پاس لے جایا گیا۔ یہاں رابندر ناتھ ٹیگور کے استعمال کردہ مختلف فرنیچر ہیں۔ صدر صاحب یہ سب دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کہ یہ سب محفوظ ہے۔
جوڑاسانکو میں واقع ٹھاکر باڑی کی تاریخ سے صدر جمہوریہ کو واقف کرایا گیا ۔صدر جمہوریہ نے وزیٹر رجسٹر میں لکھا ہے کہ ’’ میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں، اس جگہ نے مجھے متاثر کیا ہے۔