کھڑگپور:صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کو آئی آئی ٹی کھڑگپور کے 69ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے آئی آئی ٹی نظام کی پوری دنیا میں شہرت ہے۔آئی آئی ٹیز کو صلاحیت اورٹیکنالوجی کوپروان چڑھانےوالے مراکز تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی کھڑگپور کو ملک کا پہلا آئی آئی ٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس ادارے نے اپنے تقریباً 73 سال کے سفر میں عظیم صلاحیتوں کو پروان چڑھایا ہے اور ملک کی ترقی میں اس کاتعاون بے مثال ہے۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی آئی ٹیز کو بین الاقوامی اور عالمی سطح کابنانےسے متلق حکومت ہند کی پالیسی کے عین مطابق،آئی آئی ٹی کھڑگپور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ اتحاد اور تعاون پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قدم سے آئی آئی ٹی کھڑگپور کونہ صرف بین الاقوامی سطح پر قائم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ ہندوستانی تعلیمی نظام کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کی طرف بھی ایک بڑا قدم ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے نے اس بات کو اجاگر کیاکہ علم و دانش کےدنیا کے قدیم ترین روایت کے حامل اتنے وسیع وعریض ملک کا ایک بھی تعلیمی ادارہ دنیا کے 50 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ درجہ بندی کی دوڑ ،اچھی تعلیم سے زیادہ اہم نہیں ہے۔ لیکن اچھی رینکنگ یعنی درجہ بندی، نہ صرف پوری دنیا سے طلباء اور اچھی فیکلٹی نیزاچھے اساتذہ کو راغب کرتی ہے بلکہ اس سےملک کی ساکھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے قدیم آئی آئی ٹی ہونے کے ناطے، آئی آئی ٹی کھڑگپورکواس سمت میں کوششیں کرنی چاہئیں۔