اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agartala-Kolkata Expressمرمو نے اگرتلہ-کولکاتا-اگرتلہ اسپیشل ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

صدر دروپدی مرمو نے تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا کے ساتھ جمعرات کو گوہاٹی-کولکتہ-گوہاٹی ٹرین کو اگرتلہ اسٹیشن سے منی پور کے کھونگسانگ تک توسیع اور اگرتلہ-جیریبام-اگرتلہ جن شتابدی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔Agartala-Kolkata Express

مرمو نے اگرتلہ-کولکاتا-اگرتلہ اسپیشل ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
مرمو نے اگرتلہ-کولکاتا-اگرتلہ اسپیشل ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

By

Published : Oct 13, 2022, 7:48 PM IST

اگرتلہ:اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے امید ظاہر کی کہ شمالی ریلوے (این ایف آر) کے ذریعہ ایکسپریس ٹرینوں کی توسیع کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں میں زمینی سطح پر رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔President Droupadi Murmu Flasgs OFF First Agartala Kolkata Express Train

شمال مشرقی ریاستوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شمال مشرق جلد ہی دوسرے حصوں کے لوگوں کے لئے پسند کی منزل بنے گا۔ خطے کو فروغ ملا ہے اور شمال مشرق میں بہت زیادہ تبدیلی دیکھ رہا ہے، اب آنے والے دنوں میں ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خطہ خاص طور پر تریپورہ کی جنوب مشرقی ایشیا تک آسان رسائی کے لئے بہت اہمیت ہے اور اس خطے میں بنیادی ڈھانچے میں مزید ترقی ہوئی ہے۔ریاست اور خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت کو معاشرے کے آخری کنارے پر کھڑے لوگوں پر توجہ دینی چاہیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ساہا نے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے شمال مشرق بالخصوص تریپورہ کے لئے پچھلے 7-8 سالوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں پر بتایا۔ایک وقت تھا جب ریاست سے باہر جانا سب سے بڑا چیلنج تھا، کیونکہ صرف ہوائی رابطہ ہی ٹرانسپورٹ کا سب سے پائیدار ذریعہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Owaisi on Hijab Verdict 'حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے'

انہوں نے کہا کہ لوگ اونچائی والے علاقوں سے گوہاٹی تک سفر جاری رکھنے کے لئے ایک دن سے زیادہ بسوں کا استعمال کرتے تھے۔ اب مودی سرکار نے ہندوستان کے تمام بڑے شہروں کے لئے ٹرینیں اور لوکل ٹرین سروس مہیا کر دی ہے اور آہستہ آہستہ اس میں توسیع کی جا رہی ہے۔

شمالی ریلوے کے حکام کے مطابق 14 کوچ والی ہفتہ وار خصوصی ٹرینیں کولکاتا پہنچنے سے پہلے نیو کریم گنج، نیو ہافلنگ، گوہاٹی، گولپارہ ٹاؤن، کوکراجھار، نیو کوچ بہار، کشن گنج، کٹوا اور بندیل میں رکیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپریس ٹرین ہر بدھ کی صبح اگرتلہ سے روانہ ہوگی اور اگلے دن دوپہر کو کولکاتا پہنچے گی۔President Droupadi Murmu Flasgs OFF First Agartala Kolkata Express Train

ABOUT THE AUTHOR

...view details