کولکاتا:صدر جمہوریہ کے لیے این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو NDA Presidential Candidate Draupadi Murmu کولکاتا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی Draupadi Murmu Meets Bengal BJP Leaders، انہوں نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی رہنماؤں کی میٹنگ میں شرکت کی جس میں بی جے پی کے بنگال کے تمام ایم پی اور ایم ایل اے موجود تھے۔ دروپدی مرمو نے بنگال کے دوسری سیاسی جماعتوں کے ایم پی اور ایم ایل اے سے بھی صدر جمہوریہ کے انتخاب میں ان کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں ان کے ساتھ مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری بھی موجود رہے۔ صبح پہلے وہ سوامی ویویکا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی مکان گئیں'۔
بنگال بی جے پی رہنماؤں کی میٹنگ میں بی جے پی کے 65 ایم ایل اے اور 14 ایم پی موجود تھے، لیکن اس میٹنگ میں بیرکپور کے بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ کے بیٹے پون سنگھ جو بھاٹ پاڑہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں غیر حاضر رہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پون سنگھ کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔'