اردو

urdu

ETV Bharat / state

میئر این کونسل کے عہدے سے مستعفیٰ

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی مشکلوں میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور استعفوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

میئر این کونسل کے عہدے مستعفیٰ

By

Published : Jul 23, 2019, 5:27 PM IST

بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر شبھاشاچی دتہ کے استعفیٰ دینے کے بعد کھیل اور نوجوان فلاح بہبود دفتر کے میئر این کونسل بھی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی مشکلوں میں روز بروز اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کے باغی رہنما اور بدھان نگر میونسپلٹی کے سابق میئر شھاشاچی دتہ کے بعد پرسنجیت سردار بھی کھیل اور نوجوان فلاح بہبود دفتر کے میئر این کونسل کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گیے ہیں۔

پرسنجیت سردار بھی کھیل اور نوجوان فلاح بہبود دفتر کے میئر این کونسل کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد جذباتی ہو گئے تھے۔ وہ میڈیا کے سامنے رونے لگے۔

انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینے کا فیصلہ ذاتی ہے۔ میں کسی کے دباؤ میں آکر میئر ان کونسل کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ گھریلو وجوہات کی بنیاد پر اس ذمہ داری سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہرسنجیت سردار کے مطابق سابق میئر شبھاشاچی دتہ سے میرے گھریلو تعلقات ہیں۔ میری گزار ہے کہ میرے استعفیٰ سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ان کا نام اس سے نہ جوڑا جائے۔

بدھان نگر میونسپلٹی کے ڈپٹی میئر تاپس چٹر جی نے کہاکہ پرسنجیت سرادر ایماندار اور جذباتی شخص ہیں۔ ان کے جانے سے تکلیف ہوئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details