بھارت کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، کولکاتا اور اس کے اطراف کے بازاروں میں عید کی خریداری کو لے کر لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ امڑ پڑی ہے۔ مغربی بنگال میں دو برسوں میں پہلی مرتبہ بغیر کسی بندش کے عید کا جشن منانے کو لے کر عام لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ Preparations for Eid in West Bengal۔ شمالی 24 پرگنہ کے لینن نگر میں واقع ربانی مسجد کے لوگوں سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات چیت کی، انہوں نے عید کی تیاریوں کو لے کر پر جوش انداز میں تبادلۂ خیال کیا۔ ربانی مسجد کے جنرل سکریٹری ماسٹر محمد مختار نے کہا کہ بغیر کسی بندش کے عید منانے کو لے کر پر جوش ہیں، لیکن احتیاط برتنا بھی ضروری ہے، حالانکہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ابھی تک ہدایات جاری نہیں ہوئی ہیں۔
Eid 2022 in Bengal: مغربی بنگال میں عید کی تیاریاں زور شور سے جاری، عوام میں خوشی کی لہر
مغربی بنگال میں عید کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، Eid 2022 in Bengal۔ دو برسوں میں پہلی مرتبہ بغیر کسی بندش کے عید کا جشن منانے کو لے کر عام لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ Preparations for Eid in West Bengal
سی آر پی ایف کے کمانڈر سکندر علی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عید کو قومی یکجہتی کے طور منانے کی کوشش کرنی چاہیے، ہم اپنی خوشیوں میں تمام مذاہب کے لوگوں کو شامل کریں گے تبھی ہماری خوشیاں مثالی بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے شہری ہیں۔ ہم ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کے ساتھ رہتے ہیں تو ان کے ساتھ اپنی خوشیاں کیوں نہیں بانٹ سکتے ہیں۔ 27ویں رمضان المبارک کے موقع پر ربانی مسجد میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ دعوت افطار کے منتظمین انور میاں نے کہا کہ اللہ ہمیں اسی طرح دعوت افطار کا موقع دے۔ اس موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی اس مرتبہ بغیر بندش کے عید منانے کو لے کر خوشی کا اظہار کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ احتیاط برتنے کی بات کہی گئی۔