کل ریاست کے 9حلقوں بشیر ہاٹ، باراسات، دمدم، شمالی کلکتہ، حنوبی کلکتہ، جادو پور، ڈائمنڈ ہاربر، جے نگر اور متھورا پور میں کمیشن نے پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
حلقوں میں کل 1, 49, 63, 143ووٹر 111امیدوار کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔کل 710کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔اس مرتبہ پہلی مرتبہ اسپیشل آبزرور، اسپیشل پولس آبزرور کو تعینات کیا گیا تھا۔اس کے علا وہ تمام پولنگ بوتھوں پر وی وی پی اے ٹی مشین کو استعمال کیا جائے گا۔اسپیشل آبزرور اجے وی نائک نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کو سنبھالنے کیلئے 450سریع الحرکت فورسیس کو تیار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیس کے جوان تعینات رہیں گے۔مقامی پولس کی مدد سے لااینڈ آرڈر کو سنبھالا جائے گا۔
نائیک نے اسپیشل پولس آبزرور کے ساتھ پولنگ کی تیاریوں کا جائز ہ لیا، اضلاع کے آبزرور اور دیگر افسران کے ساتھ ملاقات کی۔اس مرحلے میں کئی مشہور لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ان میں سابق مرکزی وزیر سوگاتا رائے، سدیپ بندو پادھیائے، بنگالی اداکارہ نصرت جہاں، میمی چکرورتی، مشہور وکیل بکاش رنجن بھٹاچاریہ، ایڈوکیٹ سید شاہد ؎امام، بی جے پی کے جنرل سیکریٹری راہل سنہا، نیتاجی سبھاش چندر بوس کے خاندان کے فرد چندر کمار بوس اور سابق اسپیکر ہاشم عبدالحلیم کے فرزند ڈاکٹر فواد حلیم اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی شامل ہیں۔
آخری مرحلے کی پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔تمام سنٹروں پر 5ای وی ایم مشین کو ریزرو میں رکھا گیا ہے
دمدم لوک سبھا حلقے میں کل بارہ امیدوار میدان میں ہیں،چاروں بڑی پارٹیوں نے یہاں امیداوراتارے ہیں۔ترنمول ؎کانگریس کے موجودہ ممبرپارلیمنٹ سوگاتارائے امیدوار ہیں۔یہاں کل1564953ووٹرس ہیں۔یہ سیٹ 2009سے ہی ترنمول کانگریس کے پاس ہے۔1998اور 1999میں بی جے پی کے تپن سکدر کامیاب ہوئے تھے۔
باراسات سے ترنمول کانگریس کے مموجودہ ممبرپارلیمنٹ کالوکی گھوش دستیدار کو امیدوار بنایا ہے۔ان کا مقابلہ بی ج ے پی کے ڈاکٹر مرنال کانتی دیب ناتھ،فارڈر باک کے ہری پاڑابسواس اور کانگریس کے سبرتا دتہ امیدوار میدان میں ہیں۔یہاں کل17لاکھ ووٹر س ہیں۔2014میں گھوش نے بڑی فرق سے جیت حاصل کی تھی۔
بشیرہاٹ مسلم اکثریتی حلقہ سے ترنمول کانگریس نے موجودہ ممبر پارلیمنٹ ادریس علی کو ٹکٹ دینے کے بجائے بنگلہ اداکارہ نصرت جہاں کو امیدوار بنایا ہے۔جب کہ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سیانتن باسو، سی بی آئی ے پلب سین گپتا اور کانگریس نے قاضی عبد الرحیم کو امیدوار بنایا ہے۔بی جے پی کو یقین ہے کہ مسلم ووٹ کی تقسیم ہوگی او ر اس کا فائدہ بی جے پی کو ملے گا۔یہاں کل 16, 76, 682ووٹرز ہیں۔
جے نگر میں چہار رخی مقابلہ کانگریس، ترنمول کانگریس، بی جے پی اور آر ایس پی نے امیدوار اتارے ہیں۔مگر یہاں اصل لڑائی ترنمول کانگریس اور آر ایس پی کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔یہ حلقہ شیڈول کاسٹ کیلئے ریزرو ہے۔
کل ساتھ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر موجود ہ ممبر پارلیمنٹ پراتیما منڈل میدان میں ہیں۔آر ایس پی نے سبھاش نسکر، بی جے پی نے اشوک کاندری اور کانگریس نے تپن منڈل کو میدان میں اتارا ہے۔2014میں پریتمامنڈل نے شبھاش نسکر کو شکست دے کر یہ سیٹ حاصل کی تھی۔1980سے2014تک یہ سیٹ بایاں محاذ کے قبضے میں تھی۔یہاں کل 16, 47, 761ووٹرس ہیں۔