کولکاتا: مغربی بنگال کے ادارالحکومت کولکاتا میں پیلس ریلیف کمیٹی(پی آرسی) کی جانب سے پچاس روپے میں ہرنیا کے آپریشن کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کے انعقاد کا غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ PRC arranges hernia operation for Rs 50
کولکاتا کی چند مشہور شخصیات نے پیلس ریلیف کمیٹی(پی آرسی) نام کے ایک ادارے قائم کیا تھا جس کا مقصد عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنا تھا۔ اسی مقصد کے تحت آج تک یہ ادارہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہا ہے۔
پیلس ریلیف کمیٹی(پی آرسی) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فواد حلیم نے کہاکہ ہم اپنے ادارے کا 80 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ ہم نے رواں سال 80 پراگرموز کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔