اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے امیدواروں کا فیصلہ پرشانت کشور کی ٹیم کرے گی - مغربی بنگال

انتخابی حکمت کار پرشانت کشور جو 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے امیدواروں کا فیصلہ پرشانت کشور کی ٹیم کرے گی
ترنمول کانگریس کے امیدواروں کا فیصلہ پرشانت کشور کی ٹیم کرے گی

By

Published : Dec 31, 2019, 8:40 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ ہونے والے تین اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب میں مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس کو کامیابی دلانے کے بعد اب اگلے سال 2020میں ہونے والے میونسپلٹی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے انتخاب پر کام شروع کردیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق ”پی کے“کی ٹیم ہی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کرے گی،اس کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو امیدواروں کی صلاحیت،تنظیمی قوت اور ڈسپلن کو دیکھا جائے گا ایک فہرست تیار کی جارہی ہے۔

پرشانت کشورکی ٹیم ہرمیونسپلٹی کے وارڈ اور علاقے کا دورہ کرے عوام کی رائے لے رہی ہے اور موجودہ کونسلروں کی کارکردگی پر بھی عوام کی رائے لے رہی ہے۔اس ساری معلومات کی بنیاد پرایک رپورٹ تیار کی جارہی ہے اسی بنیاد پر ہی حکمران جماعت کے امیدواروں کی فہرست بنائی جائے گی۔

قومی شہری رجسٹری (این آر سی) اور شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) دونوں کوبنیاد بناکر ترنمول کانگریس 2020 میں بلدیاتی انتخابات اور2021 میں اسمبلی انتخابات میں اترنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مرکزی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر نوجوان سامنے آرہے ہیں اور ممتا بنرجی کی مہم کو عوامی حمایت مل رہی ہے اس لیے اس کو موضوع بنانے کا من بنالیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details