اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پرشانت بھوسن ترنمول کی تباہی کی وجہ بنیں گے' - 'پرشانت بھوسن

بی جے پی کے رہنما مکل رائے پریشانت بھوشن پر تنقید کر تے ہوئے کہاکہ الیکشن گرو ہی مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی بربادی کی وجہ بنیں گے۔

'پرشانت بھوسن ترنمول کی تباہی کی وجہ بنیں گے'

By

Published : Aug 10, 2019, 10:19 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے سنیئر رہنما نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو ریاست کے لوگوں کی صلاحیت پر بھروسہ نہیں ہے ۔ اس لیے انہوں نے باہری ریاست کے ایک ناکام شخص کو ڈبتی ہوئی ترنمول کانگریس کی کشتی کو ساحل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

'پرشانت بھوسن ترنمول کی تباہی کی وجہ بنیں گے'


بی جے پی کے سنیئر رہنما مکل رائے نے پریشانت بھوشن کسی کام کے نہیں ہیں۔ اگر ان میں اتنی صلاحیت ہوتی تو کانگریس کو اقتدار میں کیوں لائے ۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق ممتابنرجی کو پرشانت بھوشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 2021 میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات میں بنگال کے لوگ ہی ووٹ ڈالیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پرشانت بھوشن بیرونی ریاستوں کے لوگوں کو یہاں لاکر ووٹنگ نہیں کرائیں گے۔ بنگال کے لوگوں میں حکمراں جماعت کے تئیں نفرت پائی جا رہی ہے۔

درگاپور میں بی جے پی کی چنتن میٹنگ میں شامل ہونے کے دوران مکل رائے نے کہاکہ الیکشن گروہ کے مشورے پر ممتابنرجی کام کررہی ہیں۔ پرشانت بھوشن کے مشورے کی وجہ سے لوگ ممتا بنرجی کے قریب جانے کے بجائے دور ہوتے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details