مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔
دونوں پارٹیوں کی حانب سے ایک دوسرے کے خلاف جم کر بیان بازی کرنے کے ساتھ ساتھ الزام تراشی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
ہگلی ضلع کے شری رام پور سے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری پر زبردست لفظی حملہ کیا۔
ادھیر رنجن چودھری کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کرتے ہیں۔ ادھیر رنجن چودھری بی جے پی کے خلاف کچھ نہیں کہتے ہیں خاموشی کی وجہ کیا ہے۔
وہیں مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال کی عوام کو پتہ ہے کون کس کا ایجنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا وقت آتا ہے تو ممتابنرجی کے ارکان پارلیمان بائیکاٹ کر کے چلے جاتے ہیں۔
پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ کسی کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی میرے ساتھ میڈیا کے سامنے چند موضوع پر بحث بازی کر لے بنگال کے عوام کو بھی پتہ چل جائے گا کہ پارلیمنٹ میں کون کس کی حمایت کرتا ہے۔