اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heatwave In West Bengal شدید گرمی کے سبب پولٹری فارم میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک - ۔درجہ حرارت میں اضافہ

بیربھوم ضلع کے بولپور تھانہ کے تحت سائن علاقے میں واقع ایک پولٹری فارم میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک ہی دن میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ جس کے سبب پولٹری فارم کے مالک کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شدید گرمی کے سبب پولٹری فارم میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک
شدید گرمی کے سبب پولٹری فارم میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک

By

Published : Apr 18, 2023, 1:43 PM IST

شدید گرمی کے سبب پولٹری فارم میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریکارڈ توڑ گرمی پڑنے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں دو ہفتوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کی حکومت نے گرمی کے مدنظر سرکاری اسکولوں میں دو پفتوں کی چھٹی کے ساتھ ساتھ نجی اسکولوں کو بھی دو ہفتوں کے لیے اسکولوں کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسی درمیان بیربھوم ضلع کے بولپور تھانہ کے تحت ساین علاقے میں واقع ایک پولٹری فارم میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک ہی دن میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔پولٹری فارم کے مالک کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پولٹری فارم کے مالک منیر شیخ نے کہاکہ ضلع میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور چرندپرند کی جان کو خطرےلائق ہو گیا ہے۔ان کے پولٹری فارم میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں مرغیاں مر گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 40 سے 45 مرغیوں کی گرمی سے موت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mango Production In Maldah: مالدہ میں ریکارڈ آم کی پیدوار ہونے کی امید

جب کہ پولٹری فارم میں روزانہ درجنوں مرغیوں کی موت ہونے سے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولٹری فارم میں مرغیوں کو بچانے کے لیے چھت پر بچالی اور گھاس رکھا گیا ہے۔کولر کا استعمال کیا جا رہا ہے اس کے باوجود مرغیوں کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کے دوسرے پولٹری فارم کا بھی برا حال ہے۔ان پولٹری فارمز میں بھی گرمی کی وجہ سے مرغیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details