مدنی پور: مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے گڑبیٹا تھانہ کے تحت املا گڑھ گاؤں کے ایک مکان کے ایک کمرے میں ایک کسان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی برآمد کی گئی۔لاش کے پاس سے ایک خط بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں خودکشی کی وجہ لکھی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کے پاس سے ایک خط ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ'کوئی آلو کے کاشتکاروں کو لے کر کوئی کھیل نہ کھیلے.۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسان کو نقصان اور مالی تنگی کا سامنا تھا۔
پولیس نے کہا کہ اس کے باوجود پورے معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔کسان کی شناخت منوج دت کے طور پر ہوئی ہے۔اس کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔منوج نے آلو کی کاشت میں نقصان کی وجہ سے خودکشی کی۔ پولیس نے مزید کہا کہ منوج نے قرض لے کر آلو کی کاشت کی تھی۔منڈی میں آلو کی واجب قیمت نہیں ملنے پر کسان نے سنگین قدم اٹھایا ہوگا۔یہ صرف ابتدائی تفتیش کی رپورٹ ہے۔اس معاملے میں واضح طور پر فی الحال کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے ۔