اردو

urdu

ETV Bharat / state

پا پولر فرنٹ نے مرشدآباد میں اپنی ریلی کورد کردیا - مرشدآباد

ریاستی حکومت کی جانب سے احتجاجی ریلی کی اجازت نہیں ملنے کے سبب پا پولر فرنٹ نے 5جنوری کو این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریلی کو رد کردیا ہے

کولکاتا میں چلتی بس میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی
کولکاتا میں چلتی بس میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی

By

Published : Jan 4, 2020, 11:08 PM IST

مغربی بنگال پولس کے ذریعہ مرشدآباد میں ریلی کرنے کی اجازت نہیں ملنے کے بعد پا پولر فرنٹ نے 5جنوری کو این آر سی اور شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریلی کو رد کردیا ہے۔

پی اف آئی مغربی بنگال کے جنرل سکریٹری منیر الشیخ نے کہا کہ ہم نے مرشدآباد میں این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی کیلئے اجازت طلب کی تھی۔

مگر انتظامیہ نے ہمیں 5جنوری کو ریلی کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔تاہم ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ طاہر خان نے پاپولر فرنٹ کے خلاف پولس میں شکایت کرائی ہے کہ پاپولر فرنٹ نے میری اجازت کے بغیر اپنے اشتہارات پر میرے نام کو شایع کردیا تھا۔

طاہر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولس میں فرنٹ کے خلاف اس لئے شکایت کرائی ہے کہ اس سے میری شبیہ خراب ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر نے بتایا کہ ہم نے پی ایف آئی اور آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین جیسی جماعت سے دوری بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں بنگال میں پروگرا م کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دونوں نے ایک دوسرے کو ہاتھ ملایا ہے اور ان کا مقصد صرف اور صرف اقلیتی ووٹوں کی تقسیم کرنا ہے۔

ترنمول کانگریس اور پولس انتظامیہ کے مطابق پی ایف آئی کا مرشدآباد اور مالدہ ضلع میں بہت ہی اثر ہے۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلا ف 13-17دسمبر کو ہوئے مظاہرہ میں اس جماعت کے لوگ تشدد کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details