مغربی بنگال میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کی بیماری پر بھی پر سیاست کا بازار گرم ہے۔
پورا ملک ایک طرف سوربھ گنگولی کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے تو وہیں، دوسری طرف بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو دادا کے نام پر سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
اسی درمیان سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین اشوک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سوربھ گنگولی سے گھریلو رشتہ ہے۔
مجھے معلوم ہے کہ وہ آسانی سے ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔ وہ ایک مضبوط قوت ارادی والے انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا کے میدانوں سے نکل کر انگلینڈ کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں مسلسل تین سنچری بنا نے والے دادا کا دل اتنا کمزور نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سچائی یہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایک مخصوص سیاسی جماعت اور بیرونی سیاسی رہنماؤں کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں آ گئے تھے۔