مغربی بنگال کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 144 وارڈز میں سے 134 میں کامیابی حاصل کی۔ Excellent performance of TMC in Kolkata Municipal Election۔ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تاریخ میں یہ اب تک کا سب سے شاندار مظاہرہ ہے۔political future of muslim politician in west bengal
ترنمول کانگریس کی جیت کی سونامی کے باوجود آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزمانے والے بالخصوص اقلیتی طبقے کے امیدواروں کی جیت نے حکمراں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہے۔ TMC in Kolkata Municipal Election 2021
مرکزی کولکاتا کے وارڈ نمبر 43 کی امیدوار عائشہ کنیز ہو یا پھر وارڈ نمبر 137 سے کانگریس کے وسیم انصاری، 135 سے آزاد امیدوار روبینہ ناز اور وارڈ نمبر 141 سے شربانشی نسکر کی جیت اس مرتبہ قابل ذکر ہے۔
ان امیدواروں کی جیت اس اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ انہوں نے ایک ایسے وقت میں کامیابی حاصل کی جب ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی غیر معمولی لہر اور دبدبہ ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایک کانگریس اور دو دیگر آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیت درج کرنے والوں سے ان کی جیت پر خصوصی بات چیت کی۔ independent candidate in Kolkata Municipal Elections 2021
وارڈ نمبر 43 سے انتخابی جنگ میں ترنمول کانگریس کی امیدوار کو شکست دینے والی آزاد امیدوار عائشہ کنیز(Ayesha kaniz) نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'عام لوگوں کی دعا اور حمایت کی بدولت ہمیں یہ کامیابی ملی ہے۔'
عائشہ کنیز نے کہا کہ 'ہم اس کامیابی کو آگے تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وہ عام لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے کیونکہ عوام کی خدمات ترجیحات میں شامل ہے۔'
عائشہ کنیز کو سیاست وارثت میں ملی ہے۔ ان کے والد اور والدہ دو دو مرتبہ کاؤنسلر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ان کے چچا، چچازاد بھائی اور بھابھی بھی کاونسلر رہ چکے ہیں۔