مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر Governor of West Bengal Jagdeep Dhankhar نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، منتخب حکومت میں ایسا ہوتا ہے تو حکمراں جماعت کے لیے یہ تشویش کا باعث ہے۔
Political Conflicts: جمہوریت میں سیاسی تصادم کی کوئی جگہ نہیں ہے: گورنرجگدیپ دھنکر
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر Governor of West Bengal Jagdeep Dhankhar نے کہا کہ 'جمہوریت میں سیاسی تصادم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، منتخب حکومت میں ایسا ہوتا ہے تو حکمراں جماعت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔Political Conflicts
گورنر کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں سیاسی تصادم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، تو پھر مغربی بنگال میں ایسا کیوں ہوتا ہے اور حکومت اسے نہ روکنے کی کوشش کررہی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی معقول جواب دے رہی ہے، ایسا کب تک چلے گا۔
گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق ریاستی حکومت اور پولیس کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے سیاسی تصادم پر قابو پایا جاسکے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'جب سے آرٹیکل 370 کشمیر سے ہٹایا گیا ہے، تب سے وہاں کے حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور بہتری کی گنجائش ہے'۔