اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بنگال میں سیاسی جھڑپیں، ایک ہلاک - مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021

چھ اضلاع کے 45 اسمبلی حلقوں میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بنگال میں سیاسی جھڑپیں، ایک ہلاک
پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بنگال میں سیاسی جھڑپیں، ایک ہلاک

By

Published : Apr 18, 2021, 1:48 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں جھڑپیں ہوئیں۔ پانچویں مرحلے کے بعد شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ندیا اور دارجلنگ میں ترنمو کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں 28 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی اسمبلی حلقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں بی جے پی کے رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

نامعلوم افراد کے حملے کے بعد علاقے میں بموں سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے. پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ حالات کو قابو میں کیا اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔

شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ علاقے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نورالحق کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے آئی ایس ایف کے امیدوار کی گاڑی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ علاقے میں تالاب میں غسل کرنے کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ ندیا ضلع کے چکدہ علاقے میں پانچویں مرحلے کے کی ووٹنگ کے دوسرے دن اتوار کو کھال سے بی جے پی کے رہنما کی لاش برآمد کی گئی.

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے مقتول رہنما کی شناخت دلیپ توتی کے طور پر ہوئی ہے، پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ تو وہیں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details