مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Kolkata Municipal Electionsکے مدنظر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔
Kolkata Municipal Elections: تاریخی شہر مٹیابرج میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر
جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر مٹیابرج میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے مد نظر سیاسی سرگرمیاں Political activitiesعروج پر ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تمام 144 وارڈوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ہے ہیں۔
کولکاتا کے مختلف علاقوں کی طرح جنوبی 24 پرگنہ کے تاریخی شہر مٹیابرج میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں Political activitiesعروج پر پہنچ چکی ہیں۔
کولکاتا پورٹ اور مٹیابرج میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے کل سات وارڈز ہیں۔ جہاں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 15 لاکھ ہے۔ مٹیابرج ریاست مغربی بنگال میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والا علاقہ ہے۔
نواب واجد علی شاہ کی نگری تاریخی نگری مٹیا برج کے سات وارڈوں میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور کانگریس کے درمیان راست مقابلہ ہے۔
کسی زمانے میں سی پی ایم کا مضبوط گڑھ رہے چکا مٹیابرج پر آج ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مستقبل میں بھی اس پر قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے۔
بایاں محاذ کے کمزور پڑنے کے بعد کانگریس مٹیابرج کی دوسری سب سے مضبوط سیاسی جماعت ہے۔
کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار بھی کارپوریشن انتخابات میں قسمت آزما رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Kolkata Municipal Elections: کانگریس کی مدد سے وزیراعلیٰ بننے والی ممتابنرجی کانگریس کے خلاف
سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ بی جے پی نے مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2019،پنچایت انتخابات،اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی نے کسی انتخابات میں مسلمانوں کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔