مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں اور حامیوں کے درمیان لفظی جنگ کے ساتھ ساتھ جھڑپوں میں اضافہ ہونے لگا ہے.
مشرقی مدنی پور ضلع کے کھجوری, نندی گرام, سینگور علی چوک, نعمت پور مسلم اکثریتی علاقے ہیں.
کھجوری اور اس کے اطراف میں واقع ترنمول کانگریس کے نصف درجن پارٹی دفاتر پر نامعلوم شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بی جے پی کے جھنڈے لہرا دئیے.
اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی. ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی.
ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ نشادکا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے پارٹی آفس میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد بی جے پی کے جھنڈے لگائے.