اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے: رفیق الاسلام

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما رفیق الاسلام نے کہاکہ ریاست کے چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

political activities and campaign high in four constituency for bypoll
ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہے: رفیق الاسلام

By

Published : Oct 22, 2021, 8:53 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں 30 اکتوبر کو چار اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تعلق سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تمام اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کا دعویٰ کر ی رہی ہے تو دوسری جانب کانگریس، لفٹ فرنٹ اور بی جے پی نے اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس کے مشہور سیاسی رہنما اور سماجی کارکن رفیق الاسلام نے کہاکہ ممتابنرجی گزشتہ دس برسوں سے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے مشہور ہین۔ ان ہی کاموں کی بدولت اسمبلی انتخابات میں تاریخی جیت حاصل ہوئی اور امید ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی یکطرفہ کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ، جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا آئی لینڈ (جزیرہ ) میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو ریکارڈ جیت ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کی ضمانت بھی ضبط ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چاروں اسمبلی حلقوں میں تجربہ کار سیاسی رہنماؤں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے اور یہ لوگ عوام میں بے حد مقبول ہیں۔ انہیں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اس سے عوام کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔


دوسری طرف گزشتہ تین اسمبلی حلقوں کی طرح 30 اکتوبر کو چار سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کا صرف بی جے پی سے ہی مقابلہ ہو سکتا ہے۔ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کی انتخابی مہم سست روی کا شکار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details