مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے الم بازار تھانہ علاقے میں شیخ سلمان کو دیگر دو نقاب پوش افراد کے ساتھ اسکوٹی کے ذریعہ کہیں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس کو ابتدائی اطلاع موصول ہوتے ہی تفتیش شروع کر دی۔Police Solve Murder Mystery of Engineer Student In Birbhum
پولیس نے خصوصی مہم چلاتے ہوئے الم بازار تھانہ علاقے سے ہی شیخ سلمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ گرفتاری کے بعد شیخ سلمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس میں تین سے چار لوگ ملوث ہیں۔
پولیس نے کہا کہ سلمان نے اقبال جرم کر لیا ہے ۔اس نے کہا کہ وہ اس معاملے میں اکیلا ہے۔روپے کے لین دین کی وجہ سے انجینرنگ طالب علم کا قتل کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔عام لوگوں کی سیکیورٹی کو لے سوال اٹھنے لگا ہے۔عام لوگ پولیس انتظامیہ کے رول پر بھی سوال اٹھانے لگے ہیں۔