کولکاتا:مغربی بنگال کی کولکاتا پولیس نے آن لائن گیمینگ آپس کے ذریعہ کروڑ روپے کے بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار عامر خان کے کرپٹو کرنسی کے ذریعہ روپے کی لین دین کا انکشاف کیاہے۔ کولکاتا پولیس نے گرفتار عامر خان کے کرپٹو والیٹ سے 14.53 کروڑ روپے برآمد کیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں کرپٹو کرنسی معاملے میں مزید برآمدگی ہونے کی امید ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوچھ کی جارہی ہے۔ Kolkata Police have seized Rs 14.53 crore from a cryptocurrency wallet of Amir Khan
انہوں نے مزید کہاکہ اس معاملے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔لیکن اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ تفتیش کی جاری ہے۔عامر خان کے آن لائن گیمنگ آپس کے ذریعہ منی لاونڈرنگ کے انکشاف کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ کولکاتا پولیس نے عامرخان کو اترپردیش کے غازی آبادی اسٹیشن سے گرفتار کرکے کولکاتا لائی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بھی عامر خان کو اپنے تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔