اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police sealed the house of Buroi Panchayat Pardhan: پولیس نے بوروئی پنچایت پردھان کا مکان سیل کردیا

مغربی بنگال کے ہریش چندر پور کے بوروئی پنچایت کی پردھان سونامونی ساہا کے مکان کو ہریش چندر پور تھانے کی پولیس نے سیل کردیا. ان پر بدعنوانی کا الزام ہے. Police sealed the house of Buroi Panchayat Pardhan

یہ بھی پڑھیں:
یہ بھی پڑھیں:

By

Published : Jan 21, 2022, 11:06 AM IST


کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بوروئی پنچایت کی پردھان سونامونی کے مکان پر چھاپہ ماری مہم چلانے کے بعد سیل کر دیا. ہریش چندر پور تھانے کے آفیسر انچارج سنجیو کمار نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے بوروئی پنچایت پردھان سونامونی کے خلاف لوک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر پنچایت پردھان کے مکان کو سیل کر دیا گیا ہے. اس سے پہلے ان کے مکان سے کئی اہم دستاویزات برآمد کئے گئے. مفرور پنچایت پردھان کی تلاش میں پولیس کی ایک ٹیم بہار کے دورے پر گئی ہے.

ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ عبدالمنان نے کہا کہ انہوں نے بی کلکتہ ہائی کورٹ میں پنچایت پردھان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا. پنچایت پردھان کی گرفتاری کے بعد وہ سکون سے بیٹھے گئے.

انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کر رہی ہے لیکن اس کی رفتار سست ہے. پنچایت پردھان کی گرفتاری کے بعد مالدہ ضلع کے کئی بڑے رہنماؤں کے نام اس معاملے میں منظر عام پر آ سکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ہریش چندر پور کے بوروئی پنچایت کی پردھان سونامونی پر 75 لاکھ روپے کے غبن کا الزام ہے. کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details