ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان پرائیوٹ سکولز میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہونے لگی ہے۔
ضلع ہوڑہ کے دھولہ گڑھ میں ایسا ہی ایک واقعہ پرائیوٹ سکول میں دیکھنے کو ملا ہے۔
دھولہ گڑھ میں ایک پرائیوٹ سکول کے پرنسپل پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے ساتھ کلاسز چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
نجی سکول پر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا الزام پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر پرائیوٹ سکول کے عہدیداران کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت ملی تھی کہ پرائیوٹ سکول میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، اسی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔
سکول عہدیداران سے اس معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے، وہیں دوسری طرف سکول کے پرنسپل رجب الحق کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔
انہوں مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائیڈ لائن اور گارجین سے تحریری منظوری ملنے کے بعد کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا۔
سکول کی ٹیچر آمنہ ملا لشکر کا کہنا ہے کہ کلاسز کے دوران مکمل کورونا گائیڈ لائن پر عمل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے باوجود مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔