پولیس ذرائع کے مطابق تھانے کے پولیس اہلکار کو ان کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند ملا تھا اور کھٹکھٹانے پر کوئی جواب نہ ملنے پر جب دروازہ کھولا گیا تو وشواس کی لاش کمرے کی چھت سے رسی کے سہارے لٹک رہی تھی۔
پولیس افسر کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکتی ہوئی ملی
مغربی بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ کے فراز گنج ساحلی پولیس تھانہ کے انچارج گوتم وشواس کی لاش جمعرات کو ان کی سرکاری رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
پولیس افسر کی لاش پھانسی کے پھندے پر لٹکتی ہوئی ملی
58 سالہ وشواس گزشتہ ایک سال سے فراز گنج ساحلی تھانے میں تعینات تھے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔