بایاں محاذ کے مختلف طلبہ اور نوجوان تنظیموں کی جانب سے ریاستی کے خلاف متعدد مطالبات کو لیکر نبنو مارچ کا اعلان کیا تھا۔ آج صبح سے ہی بایاں محاذ کے حامی نبنو مارچ میں شامل ہونے کے لئے کولکاتا میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ پولیس نے بھی ان کو روکنے کے لئے ایک دن قبل ہی تیاریاں شروع کردی تھی۔
نبنو سے پانچ کیلو میٹر قبل ہی پولیس نے ان کو روکنے کے لئے دھرم تلہ میں بڑے پیمانے پر بیریکیڈنگ کر دی تھی۔ دھرم تلہ کے ڈورینہ کراسنگ پر بایاں محاذ حامیوں کو پولیس نے روک دیا جس کے نتیجے میں بایاں محاذ حامیوں اور پولس کے درمیان بڑے پیمانے پر تصادم شروع ہو گیا۔