اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burdwan Chaos لیفٹ فرنٹ کی تحریک پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا - مغربی بنگال میں لفٹ فرنٹ

بردوان ضلع کے آسنسول میں جیل بھرو تحریک کو ناکام بنانے کے لئے پولیس نے لیفٹ فرنٹ کارکنان پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کی اس کارروائی سے افراتفری مچ گئی۔Burdwan Chaos

Lathi Charge ON Left Front Supporters In Burdwan
Lathi Charge ON Left Front Supporters In Burdwan

By

Published : Sep 1, 2022, 12:23 PM IST

بردوان: مغربی بنگال میں لیفٹ فرنٹ اور اس کی حلیف جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف ریاستی سطح پر چور دھرو جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت لیفٹ فرنٹ کے حامیوں نے بردوان ضلع میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا۔ مہم کے تحت لیفٹ فرنٹ کی جانب سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور وزراء کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔Police Fire Tear GAS And Lathi Charge ON CPI Supporters Burdwan

ضلع کے مختلف حصوں میں لیفٹ فرنٹ کے ہزاروں کارکنان سڑکوں پر اترے۔ مظاہرین حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس درمیان پولیس بریکیڈ لگا رکھا تھا۔ لیفٹ فرنٹ کے حامیوں نے بریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ اسی درمیان پولیس اور لیفٹ فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

اس دوران پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لیفٹ فرنٹ کے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین پر واٹر کینین کا استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس لاٹھی چارج میں سی پی ایم کے درجنوں کارکنان زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد لیفٹ فرنٹ کے کارکنان نے جم کر توڑ پھوڑ کی اور مغربی بنگال حکومت کے لوگو 'وشوا بنگلہ' Vishwa Bangla کو بھی مسمار کر دیا۔ پولیس نے لیفٹ فرنٹ کے متعدد حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM Protest Against Mamata Govt مغربی بنگال حکومت کے خلاف سی پی آئی ایم کی احتجاجی ریلیاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details