مدنی پور:مغربی بنگال كے مدنی پور ضلع كے كیتو گرام میں سی پی آئی ایم كے ریاستی جنرل سكریٹری محمد سلیم كی قیادت میں بدعنوانی كے خلاف احتجاجی ریلی كا اہتمام كیا گیا۔ اس جلوس میں سی پی آئی ایم حامیوں كے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی شركت كی۔ Police And CPIM supporters Clash in Mednipur سی پی آئی ایم كی ریلی جب مدنی پور میونسپلٹی كی جانب بڑھ رہی تھی اسی وقت پولیس نے انہیں روكنے كی كوشش كی جس پر ہنگامہ ہوگیا۔ پولیس اور سی پی آئی ایم حامیوں كے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ پولیس نے ریلی كو روكنے كے لئے طاقت كا استعمال كیا۔
پولیس اہلكاروں نے سی پی آئی ایم كے جنرل سكریٹری محمد سلیم اور ان كے حامیوں كوروكنے كے ارادے سے بریكیڈ لگائے تھے جس سے معاملہ مزید بگڑ گیا۔ سی پی آئی ایم نے پولیس پر پُرامن ریلی كو ناكام بنانے كا الزام لگایا۔ سی پی آئی ایم كے ریاستی جنرل سكریٹری محمد سلیم نے كہاكہ مغربی بنگال كی پولیس، اہلكار پولیس كم اور ترنمول كانگریس كے وركر كا رول ادا كرنے كوشش میں سب كچھ برباد كررہے ہیں۔ پولیس كو لاء اینڈ آرڈر كو مضبوط بنانے كی كوشش كرنی چاہیے ۔ ہم نے اپنی طرف سے پُرامن ریلی نكالنے كی ہر ممكن كوشش كی لیكن پولیس نے ایسا كرنے نہیں دیا۔