کولکاتا: مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کو لیکر ریاست بھر میں احتجاج و مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے برسراقتدار ترنمول کانگریس پر بدعنوانی کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ایس ایس سی پاس امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس میٹنگ کے دوران ہی ابھیشیک بنرجی کے دفتر کے سامنے ٹی ای ٹی پاس امیدواروں نے احتجاج شروع کر دیا اور ابھیشیک بنرجی سے ملنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ Protest of TET pass candidates in Bengal
ٹی ای ٹی (TET) پاس کرنے والوں کی تقرری پرائمری ٹیچر کے طور پر ہونے والی تھی لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے اور پاس کرنے والوں کی تقرری نہیں کی گئی اور روپئے لیکر نااہل امیدواروں کی تقرری ہوئی ہے۔ کئی بار تحریک چلائی گئی بار بار حکومت کی طرف سے وعدہ کرنے کے باوجود تقرری نہیں ملی لیکن اب ہم دھوکہ کھانے والے نہیں ہیں۔